ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے،تقریبات،ریلیوں کااہتمام

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے۔علما کرام کاکہناکہ آج اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا اور اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

علما کرام نے کہا کہ آزاد فضاوٴں میں سانس لینا ہمارے ملک کے شہدا کے مرہون منت ہے جو ہم پر ان کا قرض ہے، آج اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یوم تکریم شہدا کے موقع پہ کیپٹن سلیمان شہید کی قبر پر ورثا اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے دستے نے کیپٹن سلیمان شہید کی قبر پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور چادر چڑھائی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔

آج یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر مرکزی تقریب منعقد کی کی گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف بھی یادگار شہداء پر خراج عقیدت پیش کیا

پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر اور پولیس شہداء کی یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، ملک بھر میں شہداء کے لیے ریلیوں کابھی اہتمام کیاگیاہے ۔

صوبائی دارالخلافوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پر تقریبات کا انعقادجبکہ اسلام آباد کانسٹیٹیوشن ایوینیو سمیت صوبائی دارالخلافوں میں شہداء یکجہتی واک اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مساجد میں قرآن خوانی اور دعائیں کی جارہی ہیں جبکہ سکولوں، کالجز میں بھی خصوصی تقریبات کا انتظام کیاگیاہے ۔

Comments are closed.