پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑ دی، اسد عمر پارٹی عہدوں سے دستبردار
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑ دی، اسد عمر پارٹی عہدوں سے دستبردار ، ذرائع کے مطابق اسد عمر بھی پارٹی چھوڑنے کااعلان کرسکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے اور عمران خان سے اپنی رائیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔
فواد چوہدری نے کہا میں نے 9 مئی واقعات کی واضح مذمت پہلے ہی کردی تھی اپنی پارٹی پوزیشن سے بھی استعفی دے دیاہے۔
Ref. My earlier statement where I unequivocally condemned 9th May incidents, I have decided to take a break from politics, therefore, I have resigned from party position and parting ways from Imran Khan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2023
فواد چوہدری کی طرف سے ہونے والے اعلان سے قبل پی ٹی آئی کے نکالے جانے والے فیصل ووڈا نے ان سے ملاقات کی تھی جس کی تصدیق فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری نے بھی کی۔
ان سے قبل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سابق ایم پی اے کے پی کے نادیہ شیر خان نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کیا ۔
انھوں نے کہا اج میں عوام سے ضروری بات کرنا چاہتی ہوں ،گزشتہ بارہ روز سے میں ذہنی تکلف سے گزر رہی ہوں ،مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس کی بھی حد ہوتی ہے ۔
انھوں نے کہاپی ٹی ائی جو انقلاب کے نام پر بنائی گئی ،اس سے پی ٹی ائی کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ،پارٹی میں عمران خان کے علاوہ کسی کی بات نہیں سنی جاتی ۔
نادیہ شیر خان نے کہااس پارٹی کے لئے رہنماوں نے بہت سی قربانیاں دی ،لیکن جن لوگوں نے قربانی دی ان سب کو الگ کر دیا گیا ۔
انھوں نے کہا9 مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ تریں دن ہے اس دن اداروں اور تنصبیات پر حملہ ہمیں کسی طور قبول نہیں۔
کہا میں یہ درخواست کرتی ہوں کہ جو لوگ اس واقعے میں شامل تھے انکو کفیرکردار تک پہنچایا جائے ، میں اج پی ٹی ائی کو چھوڑنے کا اعلان کر رہی ہوں۔
بعد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا.
Comments are closed.