پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، خواجہ آصف

52 / 100

فائل:فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناوٴنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناوٴنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کیواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Comments are closed.