مائیکرو سافٹ کا نیا فون لِنک فیچر آئی فون صارفین پر سائبر حملوں کاموجب

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ وِنڈوز 11 میں متعارف کرایا گیا مائیکرو سافٹ کا نیا فون لِنک فیچر آئی فون صارفین پر سائبر حملوں کا سبب بن سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کافی عرصے سے فون لِنک فیچر کا استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے وائے فائے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اینڈرائیڈ فون کو کمپیوٹر سے جوڑتے ہیں۔

گزشتہ ماہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تمام وِنڈوز 11 صارفین کے لیے آئی او ایس فون لِنک فیچر جاری کیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 39 زبانوں میں عالمی سطح پر 85 مارکیٹوں میں آئی میسج کو استعمال کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ سائبر اسٹاکر (انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کرنے والے) کسی کے بھی آئی فون پر فون لِنک بغیر کسی تنبیہ کے ان کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

سائبر اسٹاکر کسی بھی شخص کے آئی فون میں فون لنک سیٹ اپ کرنے کے بعد اپنے ونڈوز پی سے جوڑ سکتے ہیں اور ان کے علم میں ا?ئے بغیر ان کے آئی میسج اور فون کال پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب معاملے پر ایپل اور مائیکروسافٹ کی جانب سے کوئی موٴقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments are closed.