ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد اور شیروان روڈ انٹر چینج بنانے کی منظوری

52 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: سی ڈی ڈبلیو پی نے 249 ارب روپے مالیت کے 15 منصوبوں کی منظوری دیدی ،ایبٹ آباد اور شیروان روڈ کو ملانے کیلیے ہزارہ موٹر ے پر اینٹر چینج بنانے کی منظوری دی گئی. 

وزیرمنصوبہ احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 249 ارب روپے مالیت کے 15 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی                         

اجلاس میں 31اب 93 کروڑ روپے مالیت کے  نظرثانی شدہ صحت سہولت پروگرام کی منظوری دیدی گٸی،اجلاس میں 194 ارب روپے مالیت کے اپ ڈیٹڈ فلڈ پروثکشن سیکٹر پروگرام تھری کے پی سی ون کی منظوری. 

منصوبے کی سپانسرنگ ایجنسی وزات اپلبی وساٸل جبکہ صوباٸی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹس اس منصوبے کو مکمل کریں گے،دونوں منصوبوں کو حتمی منظوری کیلیے ایکنک کو ارسال کردیا گیا. 

اجلاس میں ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد اور شیروان روڈ انٹر چینج بنانے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں پاور سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دیدی گٸی. 

Comments are closed.