شاہ محمود قریشی اورمسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
فوٹو: اسکرین گریب
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اورمسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، تینوں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد باہر آنے پر دوبارہ گرفتارکیاگیا۔
پنجاب پولیس نے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا ، اس موقع پر ان کی بیٹی نے بھی ان سے مختصر ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی کو پنجاب پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا کردیاہے، شاہ محمود قریشی نے میڈیا کے سوال پر پارٹی نہ چھوڑنے کی تردید کی۔
شاہ محمود قریشی کے ساتھ ساتھ مسرت چیمہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
اس موقع پرمختصر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا میں پارٹی میں تھا ، ہوں اور رہوں گا۔
Comments are closed.