سینئر رہنما شیریں مزاری نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کااعلان کردیا
فوٹو : سکرین گریب
اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کااعلان کردیا،شیریں مزاری سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے اہم سینئر رہنما تھیں۔
اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پریس کانفرنس کی کال 2باتیں کرنےکےلیے دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے 9مئی کےواقعات کی مزمت کرتی ہوں، میں نےہرقسم کےتشددکی مزمت کی ہے، ریاستی اداروں پرحملہ کرنازیادہ قابل مزمت ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ 12دن گرفتاری اوررہائی کی وجہ سے صحت خراب ہوئی، میری بچی کو آزمائش سے بھی گزرنا پڑا، میں نے متحرک وسیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
راہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میں اب پی ٹی آئی یا کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، شیریں مزاری کی نیوز کانفرنس pic.twitter.com/Lt0PuLa6Wu
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) May 23, 2023
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یاکسی جماعت کاحصہ نہیں ہوں گی، بچوں اوروالدہ اور صحت کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہی ہوں، بچے،والدہ میری ترجیح ہے۔
شیریں مزاری نے اپنی بات ختم کرکے پریس کانفرنس بھی ختم کردی اور میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔
Comments are closed.