شیریں مزاری کی گرفتاری ،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس کا فریق بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو کیس کی سماعت میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئی جی اسلام آباد کو توہینِ عدالت کیس میں فریق بنایا جائے۔

عدالت نے شیریں مزاری کیس میں توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.