فوٹو : فائل
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان 7 مقدمات میں ضمانت کیلئے آج عدالت پیش ہوں گے، اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت چئیرمین تحریک انصاف کی درخواستوں کی سماعت کرے گی.
انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات
عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے.
سابق وزیر اعظم عمران خان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کی 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی.
عمران خان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، پولیس، رینجرز، ایف سی کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی جوڈیشل کمپلیکس کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا.
کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، عمران خان کی گزشتہ پیشیوں کے موقع پر ہر بار اسلام آباد میں دفعہ144 کا نفاذ کیا جاتا رہا ہے.
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج نیب راولپنڈی نے بھی طلب کر رکھا ہے وہ نیب میں بھی پیش ہو سکتے ہیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی مگر عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے حاضری لگا سکتے ہیں.
Comments are closed.