پاکستان میں پہلی مرتبہ فضائی ٹیکسی کی سروس متعارف، آن لائن بُکنگ ہوگی
فوٹو : عمران اسلم
کراچی: پاکستان میں پہلی مرتبہ فضائی ٹیکسی کی سروس متعارف، آن لائن بُکنگ ہوگی، تمام تیاریاں مکمل ہیں ائر ٹیکسی آئندہ 2 ہفتوں تک عوامی سروس کیلئے دستیاب ہو گی.
نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق
نجی کمپنی اسکائی ونگز نے ایک غیرملکی سرمایہ کار کے ساتھ مل کر کراچی میں اس جدید سہولت کا آغاز کیا ہے۔
ائرٹیکسی سروس کے حوالے سے معاہدے پردستخط کیے جاچکے ہیں، اِسکائی ونگز ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) عمران اسلم خان کے مطابق یہ سروس دیگر ٹیکسی بُکنگ ایپلی کیشنز کی طرح موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی.
موبائل ایپ میں ہی سفر کرنے کے خواہشمند آپ اپنے مطلوبہ وقت اور منزل کا انتخاب کرسکتے ہیں، اس سروس کا کرایہ عام چارٹرڈ طیاروں سے بہت کم ہوگا.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عموماً کراچی سے اندروں سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں سفر کے لیے 25 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
فصائی ٹیکسی سروس میں ابتدائی طور پر 2 سے 6 نشستوں والے 8 طیارے متعارف کروائے جارہے ہیں ، آنے والے دنوں میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
رواں ہفتے ہی جرمن طیارہ ساز کمپنی کا ایک DA 40 ڈائمنڈ طیارہ بھی سروس میں شامل کیا گیا ہے جس میں پائلٹ کےعلاوہ تین مسافر سیٹیں ہیں، جو تقریباً 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے.
نئی متعارف کرائی جانے والی ائر ٹیکسی سے سیاسی ،مذہبی و کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے متمول افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
عمران اسلم نے بتایا کہ اسکائی ونگز ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور ہوابازوں کی تربیت پہلے سے کررہاہ ے، منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے۔
ائرٹیکسی سروس کی عوام کو بدولت آسانی کے ساتھ نقل و حمل کا تیز ترین ذریعہ میسرآئے گا تاہم ابھی تک اس کے نرخ سامنے نہیں آئے، کرایوں کے اعلان کے بعد واضح ہو گا کہ یہ عوام کے استعمال میں آسکیں گی یا امرا کیلئے ہی نیا سامان کیا گیا ہے.
Comments are closed.