آرمی چیف کا 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پاکستان منانے کااعلان
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آرمی چیف کا 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پاکستان منانے کااعلان،یہ اعلان انھوں نے جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی گئی۔
فوجی تقریب میں آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شاندار خدمات پر افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔
تقریب کے دروان 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت جبکہ دو جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈلز سے نوازا گیا۔
تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی،آرمی چیف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہدا کی فرض شناسی، عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایۂ افتخار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج بطور ادارہ اپنے ہر فرد کو اور اس کے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔
کہا افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے”۔
انھوں نے کہا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے،آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔
Comments are closed.