جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن کے پاس آڈیو ٹیپ کرنے والوں کی تحقیقات کا اختیار ہو گا، رانا ثنااللہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیر داخلہ نے کہا جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن کے پاس آڈیو ٹیپ کرنے والوں کی تحقیقات کا اختیار ہو گا، رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کمیشن تحقیقات کرسکےگا کہ آڈیوز کون ٹیپ اور لیک کرتا ہے.
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے، جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا.
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی کمیشن کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کی تحقیقات بھی کرسکے کہ آڈیوز کون ٹیپ کرتا ہے اور کون لیک کرتا ہے؟
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت پر سول سوسائٹی اور دیگر کا پریشر تھا کہ آڈیو لیکس کی انکوائری ہو، اسی لیے حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تشکیل دیا.
واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے جو 30 دن میں فائنڈنگ دے گا۔
Comments are closed.