9مئی کے ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی، آرمی چیف

52 / 100

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر باجوہ نے کہا ہے سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی، آرمی چیف نے کہا ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں کے خلاف مقدمے کا قانونی عمل پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے.

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا.

آرمی چیف کو 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جناح ہاؤس اور فوج کی ایک تنصیب کا بھی دورہ کیا،جنرل عاصم منیر نے جناح ہاوس سمیت تنصیبات دیکھیں جہاں سیاسی شرپسندوں نے حملے کئے.

کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن افسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا سانحہ 9 مئی میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں کے خلاف مقدمے کا قانونی عمل پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے.

انھوں نے کہافوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہےاور فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ریاست کے خلاف ایک ایسا عمل ہے
جو کسی بھی حالت میں نہ تو قابل برداشت ہے اور نہ ہی قابل معافی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہادشمن اور دشمن قوتیں اور ان کے حامی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن کے ایسے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا، انشاء اللہ۔

بعد ازاں آرمی چیف نے سروسز ہسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی خیریت دریافت کی جو 9 مئی کے واقعے میں سیاسی شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے۔

انھوں نےنے قربان لائنز کا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، فسادات / توڑ پھوڑ کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کو سراہا، اس سے قبل آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Comments are closed.