تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل ،رہا ئی کا حکم

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیاجبکہ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے تحریک انصاف کے رہنما ء فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل دیتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فیصل آباد سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا، آئی جی پنجاب نے گرفتاری کا میڈیا کے سامنے اعتراف کیا، گرفتاری اور نظر بندی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور غیرقانونی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔

بعدازاں جسٹس انوارالحق پنوں نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنماوٴں اور کارکنوں سمیت 123 فراد کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ فیصل آباد کے 123 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

Comments are closed.