امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ، 7 کارکن زخمی، حملہ آور ہلاک
فوٹو : امت نیوز فائل
ژوب: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ، 7 کارکن زخمی، حملہ آور ہلاک، زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی گئی ہے.
پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے سراج الحق کے قافلے کے قریب آکر خود کو اڑانے کی کوشش کی لیکن خود کش بمبار کی جیکٹ مکمل طور پر پھٹ نہ سکی۔
دھماکے کے بعد بمبار شدید زخمی حالت میں زمین پر گرگیا تھا۔ابتدائی طور پر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ خود کش بمبار کی جیکٹ میں 8 کلو تک بارودی مواد موجود تھا۔
امت نیوز کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق مولانا ہدایت الرحمان کی عدالت سے ضمانت ہونے پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے جارہے تھے، سراج الحق کے قافلے کے قریب جس وقت حملہ ہوا اس وقت کارکن بھی وہاں موجود تھے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج کوئٹہ پہنچے تھے اور ژوب میں جلسے میں شرکت کے لیے ژوب جا رہے تھے‘۔
ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ ’جب وہ ژوب میں داخل ہو رہے تھے اور ان کا استقبال کیا جا رہا تھا، اسی دوران ایک آدمی نے خود کو اڑایا‘۔
کہا ’خودکش حملے میں تمام لوگ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی اطلاع کے مطابق چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد کارکن زخمی ہیں‘۔
Comments are closed.