اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی کی آمد پر جج کی جانب سے گڈ ٹو سی یو کہنے پر عدالت میں قہقہے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی کی آمد پر جج کی جانب سے گڈ ٹو سی یو کہنے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت آمد پر گڈ ٹو سی یو کہنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے بھی آج آئی جی کی آمد پر انہیں گڈ ٹو سی یو کہا، جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ”آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو“
جج کے آئی جی سے مکالمے پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد نے قہقہہ لگایا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی پیشی پر گڈ ٹو سی یو کہا گیا تھا، جس پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بعد ازاں چیف جسٹس نے گزشتہ روز اس معاملے پرایک کیس کی سماعت کے دوران وضاحت بھی کی تھی۔
Comments are closed.