نو مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا ،مریم نواز

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ 9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا فرق سامنے آگیا۔

مریم نواز نے کہا کہ آئین کی سربلندی اور آزاد و غیر جانبدار سپریم کورٹ کے لئے آواز بلند کرنے آئے، آپ سب کا شکریہ ، شاہراہ دستور پر ہزاروں مظاہرین نے جمہوری احتجاج کی روشن مثال قائم کی۔

ان کاکہناتھا کہ ہزاروں مرد، خواتین اور نوجوانوں نے بتایا کہ پرامن، جمہوری، عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے، ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی لیکن ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا، کوئی عمارت جلی نہ گاڑی، کوئی ایمبولنس روکی گئی نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا، یہ ہوتا ہے عوام کا احتجاج۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا، 9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا

مریم نواز نے کہا کہ حق، انصاف اور آئین کیلئے آواز اٹھانے اور چوری چھپانے کی خاطر پاکستان کو جلانے میں کیا فرق ہے، دنیا نے دیکھ لیا ، 9 مئی کو عمران خان کی منصوبہ بندی پر اس کے غنڈوں اور مسلح جتھوں نے دہشت گردی کی۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں سکول، مساجد، سرکاری املاک جلائیں گئیں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، 15 مئی کو شاہراہِ دستور پر عوام کے احتجاج میں میڈیا کی گاڑیوں کو توڑا گیا نہ کسی صحافی پر تشدد ہوا

مریم نواز نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا، عوام جانتے ہیں کہ یہ اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا گھر نہیں، ایوان صدر ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ 9 مئی کو غنڈے، مسلح جتھے باہر نکلے اور دہشت گردی کی، 15 مئی کو عوام نکلے اور ایک پتہ نہیں ٹوٹا، 9 مئی وطن دشمنی اور 15 مئی حب الوطنی کی دو مثالیں، دو موازنے اور دو روئیے ہیں ، اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک جلانے اور انصافی کے خلاف آواز اٹھانے میں یہ فرق ہوتا ہے۔

Comments are closed.