چیف جسٹس سپریم کورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
فائل:فوٹو
اسلام آباد:حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کی گئی۔
قرارداد منظور کرنے سے پہلے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مس کنڈکٹ پر بات کی اور کے محاسبہ کا مطالبہ کیا.
ذرائع کے مطابق ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔
ذرائع کاکہناہے کہ کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے ، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ، مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کر رہے ہیں۔
Comments are closed.