القادر ٹرسٹ کیس ، بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور

46 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں اور نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے اس لیے القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

Comments are closed.