عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو وہ تشدد پر اتر آتے ہیں، مریم اورنگزیب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو وہ تشدد پر اتر آتے ہیں۔ ہمارا مقصد سیاسی انتقام لینا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ سیاسی انتقام لینا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ عمران خان نے ملک کی ساکھ داوٴ پر لگائی۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم کو اتنا بڑا ریلیف ملا ہو۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں ایک ساتھ ضمانتیں دیں۔عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو وہ تشدد پر اتر آتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت لوگوں کو تشدد پر اکساتی رہی اور توڑ پھوڑ، جلاؤ گھراؤ کی نگرانی کرتی رہی۔ حکومت نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔عمران خان اپنے خلاف کسی کیس میں جواب دینے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت چاہتی تو سائفر کے معاملے پر عران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت ہوں۔ انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔

Comments are closed.