کریک ڈاوٴن کا سلسلہ نہ تھم سکا،پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید بھی گرفتار

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاوٴن نے گرفتار کیا۔

میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہاں رکھا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماوٴں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اعلیٰ قیادت سمیت متعدد رہنماوٴں اور کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Comments are closed.