شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاوٴنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل،7اہلکارشہید،6دہشتگرد ہلاک
فائل:فوٹو
راولپنڈی :شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاوٴنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران چھ دہشت مارے گئے اور سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 12 مئی کی شام کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا،کلیئرنس آپریشن 13 مئی کی صبح مکمل کر لیا گیا ہے۔کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن شامل تھا اور ساتھ ہی ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بچانا تھا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم سے بچوں کو بھی نہیں بخشا کمپاوٴنڈ میں موجود تمام چھ دہشت گرد، جو پوری طرح سے لیس تھے، جہنم واصل کردیا گیا.انٹیلی جنس فالو اپ ان کے روابط کا پتہ لگانے اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے لیے جاری رکھے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت قوم کے سات بیٹے شہید ہو گئے.جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.