فضل الرحمان کا دفعہ 144 کے باوجود ریڈ زون میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کااعلان

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ڈی ایم عدالتی فیصلے پر سیخ پا، مولانا فضل الرحمان کا دفعہ 144 کے باوجود ریڈ زون میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کااعلان،دھمکیاں دیں اور کہا ڈنڈے سے بات کرو گے تو ڈنڈے سے جواب دیں گے، مکے سے بات کرو گے تو مکے سے جواب دیں گے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اورکہا کہ پیر کو عوام سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہوں گے، عمران خان کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

انھوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا گھی آرام سے ڈبے سے نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کرنا پڑے گی، پتھر سے بات کرو گے تو پتھر سے جواب دیں گے، سپریم کورٹ ”مدر آف لاء“ ہے “مدر اِن لاء نہیں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ سے رہائی کے فیصلے کے بعد احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی عدالت سے رہائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر احسن اقبال، پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، جے یو آئی ف کے مولانا عبد الغفورحیدری، اکرم درانی شریک ہوئے۔

 پی ڈی ایم کے اس اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی عملی عملی پر غور کیا گیا جبکہ مولانا نے اپنی پارٹی کے فیصلوں اور سفارشات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے حکومت نے خود ہی ایک ماہ کےلئے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرکے 5 بندوں سے زیادہ کے اجتماع پر پابندی عائد رکھی ہے جب کہ ریڈ زون میں جلسے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی تھی۔

Comments are closed.