عمران خان لاہور روانگی سے قبل 3 گھنٹے عدالت پھنسے رہے،ویڈیو پیغام جاری کیا

48 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور روانگی سے قبل 3 گھنٹے عدالت پھنسے رہے،ویڈیو پیغام جاری کیا۔انتظامیہ کی طرف سے روانگی میں تاخیر کرنے پر سابق وزیراعظم برہم۔

پاکستان تحریک انصاف عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود حیلے بہانوں سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہوئے جس پرعمران خان نے روٹ کلیئر الٹی میٹم دینا پڑا۔   

 الٹی میٹم میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر 15 منٹ میں روٹ کلیئر کر کے ہائیکورٹ سے روانہ نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضمانت منظور ہونے کے گھنٹوں بعد بھی راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں،عمران خان نے عوام سے پُر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری ضمانت ہو چکی ہے،لاہور کے لئے روانہ ہونا ہے۔

انھوں نے کہا سڑکوں پر موجود کارکنان راستے کھلوانے میں مدد کریں کیونکہ راستے کلیئر ہوں گے تو ہی زمان پارک کے لئے روانہ ہو سکوں گا، عوام راستے کھلوانے کے لئے تعاون کریں۔

 دوسری طرف اس دوران آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشن پہلے سے موجود ہیں، عمران خان کا ذاتی سکیورٹی سکواڈ اور گاڑیاں بھی ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

عمران خان کی گاڑیوں کو ہائیکورٹ داخلے کی اجازت نہ ملی، پولیس کی جانب سے عمران خان کی ذاتی گاڑیوں اور محافظوں کو روک دیا گیا، عمران خان کی گاڑیاں ڈی سی آفس کے قریب کھڑی کر دی گئیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی گھنٹے انتظار کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے زمان پارک لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔ انھیں ججز گیٹ سے روانہ کیا گیا۔

 عمران خان کی روانگی کے لئے مرسیڈیز گاڑی اسلام ہائیکورٹ پہنچائی گئی، گزشتہ روز بھی اسی گاڑی میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا۔

عمران خان کی روانگی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، سابق وزیر اعظم اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی میں عدالت سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ زمان پارک میں بھی پاکستان تحریک انصاف لاہور کے کارکنان اور سپورٹرز اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہیں۔۔

 

Comments are closed.