عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

56 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔جس میں موقت اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، گرفتاریاں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، ایسی گرفتاریاں سیاسی انتقام اور امتیازی عمل ہے۔

ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عمران خان کی رہائی اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments are closed.