سوشل میڈیا کا خوف، پاکستان میں انٹرنیٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سوشل میڈیا کا خوف، پاکستان میں انٹرنیٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی، ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی ہے.

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے نئی ہدایات ملنے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی.

پاکستان میں پہلے ہی گزشتہ دو دن سے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کو کنٹرول کرنے کا ایکشن لیا گیاہے.

انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹ بھی عارضی طور پر بند ہیں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اور فیس بک کی سروسز بھی تقریبا 48 گھنٹوں سے بند ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا اور تحریک انصاف کے مظاہرین کے باہمی رابطے ختم کرنے کیلئے ایسا کیا گیا ہے تاہم بیرون ملک پاکستانیوں نے اب سوشل میڈیا کا کام سنبھال لیا ہے.

Comments are closed.