فتنہ کی گرفتاری پر پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی، مریم نواز

50 / 100

فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ کی گرفتاری پر پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی، مریم نواز نے کہاصرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے۔

بیان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر نے الزام لگایا کہ وہ باہرنکلے ہیں جنہیں پچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں ٹریننگ دی جا رہی تھی۔

مریم نواز نےکہا کہ آج سامنے آنے والی آڈیوز سے بھی یہ بات ثابت ہو گئی کہ اس تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہوا تھا اور وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر جو کہ آج تک ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑیں نے کہا ہے کہ ‏عوام نے تحریکِ انصاف کے دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‏یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے، حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

واضح رہے مریم نواز کے بیان کے برعکس ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور دو صوبوں میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا جب کہ اسلام آباد اور سندھ میں بھی فوج طلب کرنے پر مشاورت ہورہی ہے۔

Comments are closed.