عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل کرنے کی درخواست لارجر بینچ نے مسترد کر دی
فوٹو: فائل
اسلام آباد : عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل کرنے کی درخواست لارجر بینچ نے مسترد کر دی اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی طرف سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ، جو کہ 31 صفحات پر مشتمل ہے جسے ویب سائٹ پر فیصلہ جاری کیا گیا۔
بینچ میں شامل چیف جسٹس عامر فاروق نے اب تک اپنا فیصلہ جاری نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خنا کے خلاف دائر درخواست خارج کی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کی توثیق کی ہےپی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف درخواست کو 3 ارکان پر مشتمل بینچ میں شامل 2 ججز نے خارج قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ 2فروری 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہ کرنے پر ان کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یکم فروری کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے جج پر اعتراض کرتے ہوئے کیس خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی اور درخواست گزارساجد محمود کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کی۔
واضح رہے درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کیے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اور الیکشن لڑنے کے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا۔
درخواست گزار کے وکیل کے طور پر پیش ہونے والے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی جانب سے 18 نومبر 2004 کے ڈیکلیریشن پر مشتمل اضافی دستاویز پیش کی۔
Comments are closed.