وزیراعظم شہبازشریف، اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بےگناہ قرار

52 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف، اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بےگناہ قرار، نیب وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کیس میں معصوم اور بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی اور ان کے حق میں فیصلہ دیا ، جج قمر الزمان نے یہ تاریخی فیصلہ سنایا۔

نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی، جس میں شہباز شریف اور ان کی فیملی کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بری کردیا اور کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.