سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
فائل:فوٹو
لاہور: تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔جس کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ٹیم کے ہمراہ عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ سابق گورنر پنجاب کو اپنے دور میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص الحسن کے مطابق پنجاب پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 7 اے ٹی کا مقدمہ درج کیا تھا۔پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد اینٹی کرپشن کارروائی کرے گی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
Comments are closed.