ٹڈاپ کیس ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 8 مئی کو طلب
فائل:فوٹو
لاہور : فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ٹڈاپ ) کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 8 مئی کو طلب کر لیا۔ان پر ایف آئی اے کراچی میں ٹڈاپ میگا سکینڈل میں 3 مقدمات درج ہیں۔
سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یوسف رضا گیلانی پر ایف آئی اے کراچی میں ٹڈاپ میگا سکینڈل میں 3 مقدمات درج ہیں جن کے مطابق سکینڈل میں مبینہ طور پر1 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں۔
یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی کو متعلقہ عدالت نے 18 دسمبر 2014 سے حاضری سے استثنیٰ جاری کر رکھا ہے۔
Comments are closed.