ملک بھر میں ایک ساتھ عام انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ساتھ کروانے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیاجس کی سماعت آج ہوگی۔
ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں موقف جاننے کے لیے ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کا تین رکن بنچ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں
الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات میں روکاٹوں کے بعد عدالتی فیصلے پر نظر ثانی دائر کررکھی ہے۔
ادھر سپریم کورٹ کی جانب سے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ نے کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔
سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ چار اپریل کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو پنجاب انتخابات کا حکمنامہ برقرار رہے گاحکمنامہ میں کہاگیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں سپریم کورٹ نے نہ کوئی ڈائریکشن دی نہ ہی عدالت کا کوئی کردار ہے۔ عدالت معاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کی رضا کارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔
Comments are closed.