پارہ چنار کے ایک سکول میں فائرنگ،7 اساتذہ کو قتل کردیاگیا

51 / 100

فوٹو : فائل 

کرم : پارہ چنار کے ایک سکول میں فائرنگ،7 اساتذہ کو قتل کردیاگیا،نامعلوم افراد نے سکول کے سٹاف روم میں گھس کر فائرنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا المناک واقعہ اپر کرم کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا۔

بتایا گیاہے کہ فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی ہر تھے۔ اس سے قبل  آج ہی پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔

ٹیچرز کو قتل کرنےوالے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں پارہ چنار اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین شامل  ہیں۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کا قتل پرانی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیاہے،وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نےتری منگل میں اساتذہ کی بہیمانہ قتل پر دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیاہے۔

 وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے سکول پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی دشمنی کے انتقام میں مخالف قبائل کے7 بیگناہ و نہتے اساتذہ کو بے رحمی سے قتل کرنا کہاں کا انصاف و بہادری ہے۔ 

انھوں نےقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس بربریت میں ملوث تخریب کاروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

 ایسی تخریبی کارروائیوں کا مقصد ملک دشمنوں کی ایماء پر خطے کو ایک بار پھر فرقہ واریت اور دہشت گردی کے شعلوں میں دھکیلنا ہے۔

Comments are closed.