شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

46 / 100

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گردمارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موٴثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

دِردُونی (شمالی وزیرستان)میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، آپریشن کے دوران 3 دھشتگرد واصلِ جہنم اور دو زخمی ہوئے. 

شہداء میں
ضلع ٹانک کےحوالدار سلیم خان کے سوگواران میں 4بیٹے اور بیوہ شامل نائیک جاوید اقبال ساکن ضلع کوہاٹ کے سوگواران میں 1 بیٹا اور بیوہ۔

سپاہی بسم اللہ جان ساکن ضلع خیبر نے والدین کو غمگسار چھوڑا، ضلع مردان کے رہائشی سپاہی حضرت بلال کے سوگواران میں والدین 3 بھائی اور 1 بہن شامل*سپاہی نذیر ضلع بنوں کے سوگواران میں والدین، 5، بھائی اور 2 بہنیں شامل سپاہی سید رجب حسین ساکن ضلع اورکزئی نے سوگواران میں والدین ، 2 بھائی اور 1 بہن چھوڑی.

افواجِ پاکستان اور فرنٹئیر کور کے حوصلے بُلند ہیں اور رہیں گے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جاری یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا. 

Comments are closed.