حکومت پی ٹی آئی مزاکرات اہم پیش رفت دعووں کے باوجودڈیڈ لاک برقرار
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: حکومت پی ٹی آئی مزاکرات اہم پیش رفت دعووں کے باوجودڈیڈ لاک برقرار ، فریقین نے مزاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نرم لہجہ اپنایا، مزاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا۔
انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے مزاکرات میں شامل رہنما اپنے اپنے رہنماوں سے ملیں گے اور پھر تاریخ کے تعین میں مدد ملے گی، اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو۔
حکومت اور تحریک انصاف کے مزاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، فریقین ایک ہی دن پر انتخابات کرانے پر متفق ہوگئے. تاہم تاریخ کا تعین نہ کیا جا سکا.
انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے مزاکرات میں شامل رہنما اپنے اپنے رہنماوں سے ملیں گے اور پھر تاریخ کے تعین میں مدد ملے گی۔
مزاکرات کے بعد حکومتی ٹیم اور تحریک انصاف نے بتایا ہے کہ مزاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔
جاری ہے
مذاکرات کے بعد اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی نے میڈیا بریفنگ دی، اسحاق ڈار نے بتایا مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ایک دن الیکشن کرانے پر اتفاق ہوا ہے تاہم تاریخ کیلئے اپنی اپنی قیادت سے بات کریں گے.
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن ایک دن کروانے پر اتفاق ہوگیا لیکن انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے نہ ہوسکاتحریک انصاف 14 مئی کو پنجاب کے انتخابات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے.
انھوں نے بتایا کہ فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں تحریری مؤقف پیش کریں گےمذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر ابھی اتفاق نہیں ہوا لیکن الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری پر اتفاق ہے۔
حکومتی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر دونوں فریقین کے اپنے اپنے مؤقف ہیں لیکن دونوں طرف سے لچک دکھائی جارہی ہے، امید ہے کہ خلوص کے ساتھ چلیں گے تو اگلا مرحلہ بھی طے ہوجائے گا.
شاہ محمود قریشی نے کہا ہم نے خلوص کے ساتھ بات چیت کی ہے، حالانکہ مزاکرات کے دوران ہی ہمارے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، لیکن ہم پھر بھی مزاکرات میں بیٹھے ہیں.
انھوں نے کہا بات چیت میں ہم نے جو موقف اختیار کیا اور جو تجاویز پیش کی ہیں سپریم کورٹ کو بتائیں گے.
Comments are closed.