اسلام آباد: وزیراعظم نے مزدور کو ایک دھیلہ نہ دیا، یوم مزدور پر پیغامات کی بارش ہوتی رہی ، یوم مزدور کی حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نکالی گئی ریلیوں میں ایک دوسرے پر لعن طعن، عمران خان ہدف حکومت ، مریم نواز کا ٹارگٹ عمران خان ہی رہا۔
یوم مئی کے دن کا آغاز صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم شباز شریف اور دیگر حکومتی وہ اپوزیشن کی اہم شخصیات کے پیغامات سے ہوا، وٹس اپ گروپس مزدور کے پیغامات سے بھر گئے۔
ملک کے موجودہ و سابق حکمرانوں نے اپنے پیغامات میں خوشنما الفاظ سے مزدوروں کو یاد کیا، یوم مئی پر روشنی ڈالی ، اور مزدوروں کے برے احوال کا ذکر کیا مگر عملاٰ مزدوروں کےلئے کچھ نہ کیا گیا۔
مزدوروں کاایک اور دن محض ذکر اذکار میں گزر گیا، مہنگائی کا سبب بنے والے حکمرانوں نے مگر مچھ کے آنسو بہائے تاہم یوم مئی پر مزدوروں کےلئے کوئی پیکیج دیا نہ ان کو کمر توڑ مہنگائی میں کوریلیف دیاگیا۔
ملک بھر کے مختلف شہروں میں مزدور کے نام پر ریلیاں نکالی گئیں تاہم سیاستدان مزدوروں کے نام سے آغاز کرنے کے بعد اپنے اصلی موضوع اپنی لڑائیاں لڑتے نظر آئے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا میری خواہش ہے مزدورکی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار ہو، پھر کہا یہ مہنگائی اور مزدور کے مسائل صرف عمران خان کی وجہ سے ہیں اگر وہ نہ ہوتو سارے مسائل حل ہو جائیے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کی راہ میں میں صرف ایک شخص حائل ہے اور وہ ہے عمران خان، عمران خان سیاسی مخالف نہیں دہشت گرد ہے جو چاہتا ہے کہ میں جیت جاؤں یا ہار جاؤں ملک کو نہیں چلنے دوں گا۔
مریم نواز نے کہا کہ آج ڈالر دو سو اسی روپے کا ہے تو اس کا ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہے بلکہ اس کا پورا گینگ ہے، اس گینگ کا سربراہ عمران خان اور گینگ کے ارکان میں ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض شامل ہیں۔
ادھر لاہور میں ہی تحریک انصاف کی ریلی ناصرباغ کی جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، جو بظاہر مزدور ریلی تھی تاہم انتخابی ریلی کا منظر پیش کررہی تھی۔
Comments are closed.