آزادکشمیر میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے
فائل:فوٹو
مظفرآباد:آزادکشمیر وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔مزید آٹھ افرادکی تلاش کاعمل جاری ہے ۔جیپ پرکل 14افراد جن میں 12 افراد سیاح جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد مقامی تھے۔
بدقسمت جیپ کو حادثہ وادی نیلم کیل میں پھلاوئی کے مقام پر پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں دریا میں ڈوبنے والے 10 میں سے 8 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے جبکہ دوافراد کو نکالا گیا توان میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی تھا تاہم بعدازاں ہسپتال میں وہ بھی دم توڑ گیا ۔جبکہ 4 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
پولیس کے مطابق جیپ پرکل 14افراد جن میں 12 افراد سیاح جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد مقامی تھے۔حادثے کاشکار ہونے والی سیاح فیملی کاتعلق لاہور سے بتایاجارہاہے ۔
پولیس کاکہناہے کہ تاوٴ بٹ سے واپس آنے والی جیپ کو حادثہ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔ بہہ جانے والوں کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں کیونکہ حادثے کا شکار ہونے والی جیپ گہری کھائی سے نیچے گر کر دریائے نیلم کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب پولیس کامزید کہناہے کہ گذشتہ رات اندھیراہونے اور مشکل کھائی کیوجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث لاشوں کی تلاش کاعمل رات گئے روکا گیا تاہم ریسکیو آپریشن آج صبح سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.