سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے 93 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

49 / 100

اسلام آباد:سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے راستے 93 پاکستانی جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں وطن واپس پہنچا دیئے گئے۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعظم کے مشیر برائے اوسیز امیر مقام و ساجد طوری نے وطن پہنچنے والوں کا استقبال کیا باحفاظت وطن پہنچنے پر فیملز کی خوشی دیدنی تھی

سوڈان کے دارلحکومت خرطوم سمیت دیگر علاقوں میں فوج اور مخالف گروپ کے مابین شدید جھڑپوں کے بعد خانہ جنگی جیسی صورتحال ہے جس کے باعث پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے باشندے وہاں پھنس کر رہے گیاور پاکستان سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے لیے آپریشنز کیے ہیں۔

پاکستانیوں کے سوڈان سے انخلا کے لیے پاک فضائیہ نے بھی ریسکیو آپریشن کیے جبکہ،سعودی عرب نے بھی بحری جہاز کے ذریعے سوڈان سے انخلا ممکن بنایا جن میں پاکستانی فیملیز بھی شامل تھیں پیر کی صبح سعودی عرب سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 754 پر 93 پاکستانی باشندے جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔

 

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں انکا استقبال وزیر اعظم کے مشیر برائے اوسیز امیر مقام، وزیر ساجد طوری، اور وزارت خارجہ کے حکام سمیت ائیرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بے کیاجنگ زدہ علاقوں سے باحفاظت وطن پہنچے پر پاکستانی باشندے و فیملیز نہایت خوش دیکھائی دیں ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے والوں کی خوشی بھی دیدنی تھی جنہوں نے وطن پہنچنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تمام فیملز و باشندوں کو ریفریشمنت بھی کروائی گئی جس کے بعد تمام مسافر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

Comments are closed.