چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پولیس آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

54 / 100

فائل:فوٹو 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اورسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پولیس آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا.درخواست میں  حفاظتی ضمانت کی معیاد مکمل ہونے تک ان کی گرفتاری روکنے، ظہور الہیٰ روڈ کلئیر کرنے اور پولیس کو ہٹنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔۔

پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ ضمانت کے باوجود ظہور الٰہی کے گھر پر آپریشن کیا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری پرویز الہیٰ کی حفاظتی ضمانت کی معیاد مکمل ہونے تک ان کی گرفتاری روکنے، ظہور الہیٰ روڈ کلئیر کرنے اور پولیس کو ہٹنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن گوجرانولہ کیس میں درج مقدمے میں  چوہدری پرویز الٰہی کی چھ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

Comments are closed.