جلدپاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے،وزیراعظم

46 / 100

فوٹو:اسکرین گریب
رسالپور: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔

پاسنگ آ وٴٹ پریڈ میں دیگر سیاسی اور عسکری قیادت بھی شریک ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیردفاع خوا جہ آصف اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو بھی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں موجود ہیں۔

وزیراعظم نے گارڈز آف آنر کا معائنہ کیا اور پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے جبکہ شہباز شریف کو کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔

 

پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاک فضائیہ کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں دنیا میں نمایاں ہیں۔ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیااور ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے پرعزم رہی ہے۔ پاکستان مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments are closed.