جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر

45 / 100

فائل:فوٹو

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور جنگی قابلیت پر فخر کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان آرمی کی انوینٹری میں موجود بعض ہتھیاروں کے نظام کی حالت اور ان کی جنگی قابلیت کے بارے میں میڈیا پر بحث ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے مزیدکہا کہ سابق آرمی چیف نے مستقبل کے خطرات سے متعلق اپنے خیالات آف دی ریکارڈ انٹر ایکٹو سیشن میں میڈیا سے شیئرکیے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اس سیشن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور جنگی قابلیت پر فخر کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر نے مزیدکہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، ساز وسامان اور جنگی وسائل کو تیار رکھا ہے اور رکھیں گی۔

Comments are closed.