وزیراعظم شہبازشریف اعتما د کاووٹ لینے میں کامیاب، 180 ارکان اسمبلی کا اعتماد کا اظہار

47 / 100

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج اعتماد کے اظہار کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی اور کہا کہ پورے ملک میں افواہیں چل رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کی پارلیمان آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

naaa

بعدازاں اسپیکر نے قرار داد کی حمایت میں ارکان کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی اور گنتی کی گئی جو کہ 180 نکلی۔ وزیراعظم نے 172 کے بجائے 8 اضافی ووٹ کے ساتھ ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دینے والے ممبران کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈالنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری اور  آصف زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی نشستوں پر جاکر مصافہ کیا۔

Comments are closed.