چیئرمین سینیٹ کا خصوصی مذاکراتی کمیٹی کے لئے حکومت و اپوزیشن کو خط

President Mamnoon Hussain being presented a memento by Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjrani during the farewell dinner in honour of Members of National Assembly in Islamabad on May 10, 2018.
45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کاسینیٹر اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر سینٹ شہزاد وسیم کوخط، جاری سیاسی اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے سینیٹ میں حکومت اوراپوزیشن بنچوں کے اراکین پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دیدی ۔چیئرمین سینیٹ نے حکومت اور اپوزیشن سے چار چار نام مانگ لئے ۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر سینٹ شہزاد وسیم کو الگ الگ خطوط لکھے ہیں جن میں چیئرمین سینٹ نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال بالخصوص سیاسی قوتوں کے درمیان انتشار کو ظاہر کرتی ہے موجودہ صورتحال میں جاری سیاسی اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے سیاسی مکالمے کے آغاز کو آگے بڑھایا جائے ۔

خط میں چیئرمین سینٹ نے دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان کو وفاق کے استحکام کی اکائی ہونے کے ناطے اسے قومی اور عوامی مفادات کے پیش نظر قومی اور سیاسی ہم آہنگی کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، اس ذمہ داری کو سنبھالتے ہوئے پارلیمنٹ ہی سیاسی مسائل کے حل کا حق اور واحد فورم ہے ،۔سیاسی مکالمے کے انعقاد کے لیے دس رکنی خصوصی کمیٹی قائد حزب اختلاف کی مشترکہ کنوینر شپ میں تشکیل دی جا رہی ہے۔جوحکومتی اوراپوزیشن بنچوں کے چار ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خط میں کہا کہ میرا دفتر اور سینیٹ سیکرٹریٹ سیاسی نظام کے تحفظ اور شہریوں کی بہتری کے لیے کمیٹی کے کاموں کی کارکردگی میں تعاو ن ،سہولیات فراہم کرنے کے لیے دستیاب رہے گا ۔ خصوصی کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے ٹریژری بنچوں سے تعلق رکھنے والے چار اراکین کے نام2دن میں فراہم کئے جائیں۔

خط میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر پاکستان کے لیے متحد ہو جائیں۔

Comments are closed.