عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج مقرر

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کر رہے تھے تاہم اب کیس کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ ایسٹ زون کر دیا گیا ہے اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.