پاک فوج کسی خاص سیاسی جماعت یا نظریے کی طرف راغب نہیں
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہر شخص اپنی رائے اور تجزیے کا حق رکھتا ہے، اصل طاقت کا محور عوام ہیں، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، پاک فوج کسی خاص سیاسی جماعت یا نظریے کی طرف راغب نہیں۔
چوہدری ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنزنے پریس کانفرنس میں مختلف سوالات کے جوابات دیئے ، سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق کہا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو آزادی رائےکا حق دیتا ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ یہی آئین آزادی رائے کے حق کو قانون کا پابند بھی بناتا ہے، افواج پاکستان کیخلاف جو بات کی جارہی ہے وہ غیر آئینی ہے، عوام بھی یہ نہیں چاہے گی کہ فوج لاحاصل بحث میں پڑ جائے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں، کوئی نہیں چاہے گا فوج کسی خاص سوچ کی نمائندگی کرے، قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر قانون کو حرکت میں لاسکتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہندوستان کی اندرونی سیاست میں پاکستان کے حالات کی اہمیت ہے، بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بھی پاکستان کی سیاست کی بات کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن، پاکستان کے خلاف جعلی پروپگینڈا بھارت کا شیوہ رہا ہے، کچھ ملکی عناصر دانستہ یا نا دانستہ بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ویٹرنز پاک فوج ، فضائیہ اور نیوی کا اثاثہ ہیں، ویٹرنز کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، ویٹرنز آرگنائزیشن کا مقصد اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود ہوتا ہے، الیکشن میں فوج کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویٹرن تنظیموں کو سیاسی لبادہ نہیں پہننا چاہیے ، دنیا میں کسی فوج کو خاص سیاسی سوچ کیلئے استعمال کیا گیا تو انتشار ہی پھیلا ، سیاسی قیادت کو چاہیے کہ ہماری پیشہ وارانہ سوچ کو تقویت بخشے، غیرسیاسی رشتے کو سیاسی رنگ دینا غلط بات ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا الیکشن کیلئے افواج پاکستان کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے، وزارت دفاع الیکشن تعیناتی سے متعلق بریفنگ دی چکی ہے ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہے۔
کہا افواج ، قوم اور ملک کے مفاد میں نہیں کہ فوج کو سیاست میں ڈالا جائے، چیف جسٹس سے بات چیت اوپن ہونی ہوتی تو اوپن ہی کی جاتی، وہ بات چیت چیف جسٹس اور ادارے کے درمیان ہوئی ہے۔
Comments are closed.