شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو سسر کہنے سے روک دیا

45 / 100

فائل:فوٹو
کراچی: سابق نامور پاکستانی بلے باز بوم بوم ر شاہد آفریدی نے اپنے چھوٹے داماد شاہین آفریدی کو سسر کہنے سے منع کردیا

ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے اپنے چھوٹے داماد شاہین آفریدی کو خبردار کیا ہے کہ وہ انھیں عوامی سطح پر ” سسر ” کہہ کر نہ پکارے۔

شاہدآفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ گپ شپ لگاتے ہوئے کہا کہ شاہین کو متنبہ کیا کہ میں دوبارہ تمہارے منہ سے یہ لفظ نہیں سننا چاہتا۔

جواب میں شاہین نے کہا کہ لالہ ( شاہد) میرے رول ماڈل ہیں، انھوں نے مجھے متاثر کیا ہے میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب وہ آوٴٹ ہوجاتے تو میں ٹی وی بند کردیا کرتا تھا، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں۔

Comments are closed.