سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے، 12 اہلکار شہید 40 زخمی ہوگئے
فوٹو: اسکرین گریب
سوات: سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے، 12 اہلکار شہید 40 زخمی ہوگئے ، اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تھانے کی چھت گر گئی، سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق واقعہ میں 12 اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔
#swatblast occurred outside the counterterrorism police station, injuring several individuals. Tragic day in #Swat as innocent lives are lost to senseless violence. We must stand together in condemning these cowardly attacks.#سوات pic.twitter.com/pGmSJVhEgr
— Zartaj Rathore (@RathoreZartaj) April 24, 2023
ڈی ایچ او نے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دھماکے کے بعد زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
دھماکوں کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تازہ دم پولیس اہلکار اور سیکویرٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
دوسری طرف خون عطیہ کرنے کی اپیلوں کے بعد کئی پرجوش نوجوان خون کا عطیہ دینے ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ رہے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکہ کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ڈی پی او کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات تھیں۔
Comments are closed.