قومی کرکٹرز کی پاکستان ٹیم کی طرف سے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک باد
فائل:فوٹو
لاہور: قومی کرکٹرز نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان ٹیم کی طرف سے پوری قوم کو مبارک دی ہے۔اورکہاہے کہ عید بھرپور انداز میں منائیں اور پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کریں۔
کپتان بابراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے آپ سب اس دن کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی سے منائیں گے، عید الفطر پر بڑوں کے ساتھ عید منائیں اور پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کریں۔
قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب کو عیدالفطر مبارک ہو اور آپ سب نے جو رمضان کریم میں عبادات کی ہیں وہ اللہ قبول کریں۔
فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی طرف سے عیدالفطر مبارک ہو، اپنا اور اپنے قریب دوستوں کا بہت خیال رکھیں۔
Comments are closed.