وزیراعظم کا حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو کہا ہے کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہا ہوں اور اس حوالے سے چبھیس اپریل کو بھی اجلاس طلب کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے فون پر رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے سراج الحق کو سیاسی بحران کا حل نکالنے کے حوالے سے اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اس ضمن میں پی ٹی ایم جماعتوں کا 26 اپریل کو مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے گورنرز کو ٹیلی فون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی۔
شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگراں وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔
دریں وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک باد پیش کی۔
Comments are closed.