نوازشریف اور ولی عہد کی ملاقات کب ؟کہاں ہوئی؟ سعودیہ میڈیابے خبر

50 / 100

فوٹو: فائل

الریاض : نوازشریف اور ولی عہد کی ملاقات کب ؟کہاں ہوئی؟ سعودیہ میڈیابے خبر، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کب ؟کہاں ہوئی کوئی پریس ریلیز جاری نہ ہوا۔

اس حوالے سے اردو نیوز سعودی عرب کی رپورٹ میں بھی ملاقات کی خبر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کی بنیاد پر ہی شائع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مریم اورنگزیب نے یہ نہیں بتایا کہ کب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے ملاقات کی ہے اور کون سے شہر میں ہوئی ہے۔

سعودی میڈیا اردونیوز کے مطابق جس ملاقات کا تذکرہ ہوا ہے اس حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

دوسری طرف پاکستان کی پل پل کی خبر دینے والے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو ڈاٹ کام نے بھی اس ملاقات کی کوئی خبر نہیں دی ہے پاکستانی ذرائع ابلاغ نے بھی وزیر اطلاعات کے ٹویٹ کے حوالے سے خبریں شائع کیں.

واضح رہے پاکستان کے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے 11 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے اس دوران ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی سعودی عرب پہنچ گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ2018 میں نواز شریف کو پاکستان کی احتساب عدالت نے کرپشن کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا اور ان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

انہوں نے اپنی قید کی مدت شروع کی تھی لیکن بعد میں طبی بنیادوں پر انہیں عارضی ضمانت پر انھیں بیرون ملک جانے کی اجازت ملی تھی وہ 2019 میں علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے، اور اب تک ان کی ملک واپسی نہیں ہوئی ہے۔

Comments are closed.